پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، 3 بھائی وہ بھی فاسٹ بولر ایک ہی ٹیم میں شامل ہوگئے۔
لاہور میں آج پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن 2024 کیلئے ٹیموں کی تشکیل مکمل کی گئی۔
پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوگئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ‘شاہ برادرز’ نسیم شاہ کے بعد ان کے چھوٹے بھائی حنین اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔
نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دھوم مچائی جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 میں شامل ہیں جو اس وقت دبئی میں ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین اور عبید شاہ کو پی ایس ایل 9 کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔
نسیم شاہ ڈرافٹنگ سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیر باد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے۔
یہ پہلی بار ہے کہ ایک ٹیم میں 3 بھائی ایک ساتھ شامل ہیں اور تینوں ہی فاسٹ بولر ہیں