Friday, October 18, 2024, 2:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جوبائیڈن کے مواخذہ کی تحقیقات سے متعلق باضابطہ منظوری دیدی

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جوبائیڈن کے مواخذہ کی تحقیقات سے متعلق باضابطہ منظوری دیدی

تحقیقات سے متعلق قرارداد کے حق میں 221 اور مخالفت میں 212 ووٹ آئے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدربائیڈن کا بیٹے کے کاروبار سے مبینہ مفاد لینے کے معاملے پر ایوان نمائندگان نے مواخذہ کی تحقیقات کی باضابطہ منظوری دی ہے جس پر امریکی صدر بائیڈن نے اس اقدام کو بے بنیاد اور سیاسی شعبدہ بازی قرار دیدیا ۔

ری پبلکن کے زیر اثر ایوان میں ووٹنگ ہوئی جس میں تحقیقات سے متعلق قرارداد کے حق میں 221 اور مخالفت میں 212 ووٹ آئے۔

یہ مواخذہ اس بات کی تحقیقات کے لیے کیا جارہا ہے کہ آیا صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے بیرون ممالک کاروبار سے فائدہ اٹھایا یا نہیں۔

ہنٹر بائیڈن نے ایوان کی کمیٹی کے سامنے بند کمرے میں پیشی سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عوام کےسامنے پیشی چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ جوبائیڈن بے قصور ہیں۔

banner

یاد رہے کہ ری پبلکنز کا الزام ہے کہ ہنٹر بائیڈن نے یوکرین اور چین میں کاروبار کیے اور غیر ملکی کاروباری شخصیات کو اس وقت کے نائب صدر جوبائیڈن تک رسائی کی یقین دہانیاں کرائیں تاہم شواہد پیش نہیں کیے گئے کہ آیا بائیڈن نے کسی کو فائدہ دیا یا خود فائدہ اٹھایا۔

صدر بائیڈن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ری پبلکنز ضروری اقدامات کے بجائے ان بے بنیاد باتوں پر وقت ضائع کررہے ہیں جن کے بارے میں ری پبلکن اراکین کانگریس خود تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے پاس شواہد نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں برتری کے سبب بائیڈن کا مواخذہ ممکن نہیں ، کیونکہ ایوان اگر مواخذہ منظور بھی کرلے تو معاملہ سینیٹ میں جائے گا جہاں ڈیموکریٹس کو 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں کی اکثریت حاصل ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024