Monday, July 21, 2025, 2:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ میں ریفری کو مکا مارنے والے کلب کے صدر کو گرفتار کرنے کا حکم

ترکیہ میں ریفری کو مکا مارنے والے کلب کے صدر کو گرفتار کرنے کا حکم

ریفری کو گراؤنڈ پر مکے مارنےکے ترکیہ فٹبال لیگز کے میچز منسوخ کردیئے گئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ میں مقامی عدالت نے ریفری کو مکا مارنے والے کلب کے صدرفاروق کوکا کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

ایریمان سٹیڈیم میں ترکش کلب انقرہ گوکو اور رائزس پور کے درمیان میچ میں انقرہ گوکو کی ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل تھی اور میچ کے 90 منٹ مکمل ہو چکے تھے۔

میچ ریفری کی جانب سے 7 منٹ کا انجری ٹائم دیا گیا جس کے آخری منٹ میں رائزس پور نے گول برابر کر دیا، یہ بات انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا کو ناگوار گزری اور انہوں نے فیلڈ میں داخل ہوکر میچ ریفری کو زوردار مکا دے مارا۔

banner

منظر دیکھ کر میدان میں بھگدڑ مچ گئی جس سے ریفری بالیل میلر مزید زخمی ہوئے جس کے بعد طبی امداد کیلئے انہیں اسپتال لے جایا گیا

دوسری جانب ترکش فٹبال ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترکش فٹبال کا شرمناک ترین دن ہے، اس واقعے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ترکیے کی تمام فٹبال لیگز کے میچز منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024