اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب گیلاد اردان نے غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار کا فون نمبر والا بینر اٹھا لیا۔
اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے دوران گیلاد اردان کے اٹھائے بینر پر سنوار کی تصویر بھی تھی۔ اقوام متحدہ میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے مصر کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے پر بحث کی جارہی تھی۔
گیلاد اردن نے شرکا کو اپنی تقریر میں ہدایت کی کہ اگر آپ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی چاہتے ہیں تو حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ سنوار سے رابطہ کریں۔
گیلاد اردان نے ووٹنگ سے قبل یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کا مطلب ایک چیز ہے اور صرف ایک چیز۔ یہ چیز حماس کی بقا کو یقینی بنا رہی ہے۔ یہ چیز نسل کشی کرنے والوں اور اسرائیل اور یہودیوں کی نابودی کا ارتکاب کرنے والوں کی بقا کو یقینی بنا رہی ہے۔