Saturday, September 21, 2024, 8:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کا بحیرہ احمر میں امریکا کی معاونت سے فورس کی تشکیل پر انتباہ

ایران کا بحیرہ احمر میں امریکا کی معاونت سے فورس کی تشکیل پر انتباہ

بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی محفوظ گذر گاہ کو یقینی بنانے کے لیے "میری ٹائم ٹاسک فورس" بنانے کا اراداہ ہے: امریکا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ احمرمیں نیوی گیشن کے تحفظ کے لیے امریکا کی حمایت سے ایک کثیر القومی فورس بنانے کی تجویز کو “غیر معمولی مسائل” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بحیرہ احمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے کنٹرول والے علاقے میں کوئی بھی حرکت نہیں کر سکتا۔‘‘ ۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے گذشتہ ہفتے صحافیوں کو بتایا تھا کہ واشنگٹن بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی محفوظ گذر گاہ کو یقینی بنانے کے لیے ایک “میری ٹائم ٹاسک فورس” بنانے کے بارے میں “دیگر ممالک” کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ .

امریکی اور فرانسیسی بحری افواج نے بحری جہازوں کو حوثیوں کے قبضے یا حملے کے خطرے سے بچانے کے لیے بحیرہ احمر میں اپنی موجودگی بڑھا دی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024