Monday, June 9, 2025, 7:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سب سے بڑی کنٹینر شپنگ کمپنی نے بحیرہ احمر میں اپنے بحری جہازوں کی آمدورفت معطل کردی

سب سے بڑی کنٹینر شپنگ کمپنی نے بحیرہ احمر میں اپنے بحری جہازوں کی آمدورفت معطل کردی

فیصلہ یمن سے حوثی باغیوں کے تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کے تناظر میں کیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

سوئٹزر لینڈ میں قائم بحیرہ روم کی شپنگ کمپنی (MSC) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ایک بحری جہاز پر حملے کے بعد نہر سویز کا استعمال بند کر رہی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کنٹینر شپنگ کمپنی ’’ایم ایس سی‘‘ نے کہا کہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن بحری جہاز کو آگ لگنے سے کچھ نقصان پہنچا ہے اور بحری جہاز نے سروس معطل کردی ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔ یہ ایک اہم راستہ ہے جو مشرق اور مغرب کے درمیان تجارت خاص طور پر تیل کو سوئز کینال سے گزرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس راستے کی وجہ سے وقت اور سفر کے اخراجات بچ جاتے ہیں۔

سات اکتوبر سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران حوثیوں نے حالیہ ہفتوں میں بحری جہازوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ حوثیوں نے اسرائیل کی جانب ڈرون اور میزائل بھی داغے ہیں۔

banner

یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض حوثی باغیوں نے اس وقت تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عہد کیا جب تک کہ اسرائیل غزہ میں اپنی جارحیت بند نہیں کر دیتا۔ تاہم انہوں نے جمعہ کو کہا کہ وہ صرف اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024