103
بھارت میں پارلیمان کی سیکیورٹی کے معاملے پر احتجاج کرے والے اپوزیشن کے 92 ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے
لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پارلیمان کی سیکیورٹی میں خامی کے معاملے پر احتجاج کرنے والے مزید 78 ارکان کو ایوان سے معطل کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی احتجاج کرنےپر 14 ارکان کو معطل کیا گیا تھا۔ اس طرح معطل شدہ ارکانِ پارلیمان کی تعداد 92 تک پہنچ گئی۔
لوک سبھا کے 30 ارکان کو اجلاس کی بقیہ مدت کے لیے اور تین کو ان کے رویے پر’استحقاق یا پریولیج کمیٹی‘ کی رپورٹ آنے تک معطل کیا گیا ہے۔ جب کہ راجیہ سبھا کے 35 ارکان کو بقیہ مدت کے لیے اور 11 کو رپورٹ آنے تک معطل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 13 دسمبر کو چار افراد احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ایوان کے اندر داخل ہو گئے تھے۔
