بنگلادیش کے دارالحکومت میں مسافر بردار ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
بنگلادیشن کے شمالی ضلع نیتروکونا سے دارالحکومت ڈھاکا جانے والی مسافر بردار ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ماں اور 4 سالہ بیٹا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
آگ سے 5 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے جب کہ دھواں بھرنے کے باعث 4 کی حالت نازک ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ڈھاکا ریلوے پولیس کے سربراہ انور حسین نے آتشزدگی کا الزام اپوزیشن جماعت پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں ٹرین پر یہ دوسرا حملہ ہے جس میں ممکنہ طور پر بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کے کارکن ملوث ہیں۔
یاد رہے کہ حسینہ واجد کے ایک دہائی سے زائد عرصے کے دور حکمرانی میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا سمیت تمام ہی سرکردہ رہنما جیل میں قید ہیں۔