Sunday, December 22, 2024, 8:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 2023ء: مقبول ترین ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ایپس کی فہرست جاری

2023ء: مقبول ترین ویب سائٹس اور سوشل میڈیا ایپس کی فہرست جاری

گوگل دنیا کی نمبر ون ویب سائٹ رہی

by NWMNewsDesk
0 comment

2023ء کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق اس سال بھی گوگل دنیا کی نمبر ون ویب سائٹ رہی۔

کلاؤڈ فلیئر کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق فیس بک دوسرے جبکہ ایپل تیسرے نمبر پر ہے، ٹک ٹاک ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر رہی۔

مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست میں مائیکرو سافٹ 5 ویں نمبر پر رہی جس کے بعد چھٹا نمبر یوٹیوب کے حصے میں آیا، 7 ویں پر ایمازون ویب سروسز، 8 ویں پر انسٹا گرام، 9 ویں پر ایمازون جبکہ 10 ویں پر آئی کلاؤڈ سائٹ رہی۔

جہاں تک 2023ء کی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس کی بات ہے تو یہاں فیس بک نے پہلا نمبر حاصل کیا، جس کے بعد ٹک ٹاک کا دوسرا نمبر ہے۔

banner

انسٹا گرام تیسرے، ایکس یا ٹوئٹر چوتھے جبکہ سنیپ چیٹ 5 ویں نمبر پر مقبول ترین سوشل میڈیا سائٹ رہی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024