44
بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے دو ٹرکوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا
بھارتی فوج کی جانب سے حملے میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے اس وقت حملہ کیا گیا جب ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس کی جانب جا رہے تھے، اور راجوڑی پونچھ کے علاقے میں ڈیرہ کی گلی سے گزرے تو ان پر حملہ کردیا گیا، ٹرک میں موجود فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے نہیں بتایا گیا۔
مسلح افراد نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر اتنا اچانک حملہ کیا کہ ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔