Thursday, June 12, 2025, 8:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنیوالے شخص کو بھاری جرمانہ، ویڈیو وائرل

سعودی عرب میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنیوالے شخص کو بھاری جرمانہ، ویڈیو وائرل

پیدل چلنے والے قوانین اور ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنائیں، سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی حکومت نے غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر دو ہزار ریال کے بھاری جرمانے کا اعلان کیا اور اعلان ہوتے ہی حسب توقع ایک شخص جرمانے کی زد میں آگیا۔

سعودی ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد شروع کردیا گیا جس کے بعد غلط جگہ سے سڑک پار شہری کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، سڑک پار کرنے اور اہلکار کے فائن کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

لائف ان سعودی عربیہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ غیر نامزد جگہ سے ہائی وے عبور کرنے پر 2000 ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔

banner

سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک (جی ڈی ٹی) نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے پیدل چلنے والوں پر 2000 ریال تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024