Saturday, October 19, 2024, 5:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس نے اپنا تمام تر تیل بھارت اور چین کو بیچنا شروع کردیا

روس نے اپنا تمام تر تیل بھارت اور چین کو بیچنا شروع کردیا

روس نے یورپ سے اپنی تیل کی برآمدات کو چین اور بھارت کو منتقل کر دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

مغربی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے بعد روس نے اپنا تمام تر تیل بھارت اور چین کو بیچنا شروع کردیا۔

روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بدھ کے روز کہا کہ روس نے یورپ سے اپنی تیل کی برآمدات کو چین اور بھارت کو منتقل کر دیا ہے۔

فروری 2022 میں صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں فوجی بھیجنے کے بعد مغربی ممالک نے روس پر متعدد پابندیاں عائد کیں جن میں یورپی یونین کی جانب سے سمندر ی تیل کی ترسیل پر پابندی بھی شامل ہے۔

انرجی پالیسی کے انچارج نوواک نے کہا کہ ہم نے پہلے یورپ کو مجموعی طور پر 40 سے 45 فیصد تیل اور تیل کی مصنوعات فراہم کی تھیں۔

banner

نوواک نے ایک ٹیلی ویژن پر انٹرویو میں کہا کہ اس سال ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ اعداد و شمار کل برآمدات کے 4 سے 5 فیصد سے زیادہ نہیں ہوں گے چونکہ وہ یورپ میں اپنا زیادہ تر مارکیٹ شیئر کھو رہا تھا ، لہذا ماسکو نے چین سمیت دیگر خریداروں کا رخ کیا۔

نوواک نے مزید کہا کہ چین جس کا حصہ (تیل کی برآمدات میں) 45-50 فیصد تک بڑھ گیا ہے اور ہندوستان موجودہ صورتحال میں ہمارا اہم شراکت دار بن گیا ہے، بھارت جسے پہلے تقریبا کوئی شپمنٹ نہیں ملی تھی، اب ایک بڑا خریدار بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 سالوں میں ہندوستان کو سپلائی کا کل حصہ تقریبا 40 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024