Monday, July 21, 2025, 7:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اٹلی کا یہودی بستیوں کے سابق مئیرکو بطور اسرائیلی سفیر قبول کرنے سے انکار

اٹلی کا یہودی بستیوں کے سابق مئیرکو بطور اسرائیلی سفیر قبول کرنے سے انکار

بینی کیجاریل یہودی بستی کے 31 سال تک میئر رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

اٹلی نے متنازع یہودی بستیوں کے میئرکی بطور سفیر نامزدگی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی نے اسرائیل کی جانب سے بینی کیچاریل کی بطور سفیر نامزدگی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بینی کیجاریل یہودی بستی کے 31 سال تک میئر رہے ہیں۔ روم میں سفیر کے طورپر ان کی تعیناتی مناسب نہیں ہے۔

اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے نامزد اسرائیلی سفیر کی اسناد موصول کرنے سے اتفاق نہیں کیا تھا۔

اطالوی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم انتونیو تیانی اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کو پہلے بھی اس ناپسندیدہ نامزدگی کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔

banner

کیچاریل نے القدس کے قریب مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں میں سے ایک کے میئر کے طور پر 31 سال تک کام کیا ہے۔

بینی کیچاریل کو اسرائیلی کابینہ نے گزشتہ موسم گرما میں روم میں نامزد سفیر کے طور پر منظور کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024