فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اعلان کردہ نان فائلرز کے بجلی کنیشنز اور موبائل سمیں بند کرنے کی تاریخ آگئی ہے۔
ایف بی آر کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ کا کہنا نہے کہ موبائل فون سمز بلاک کرنے اور نان فائلرز کے یوٹیلٹی کنکشن منقطع کرنے کا عمل جنوری 2024 میں شروع ہو جائے گا۔
ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں بات کرتے ہوئے زمجد زبیر نے بتایا کہ نان فائلرز کو جاری کیے گئے نوٹسز کا جواب دینے کی آخری تاریخ 28 اور 29 دسمبر 2023 تھی۔
اس کے بعد ایف بی آر ایک عام آرڈر جاری کرے گا جس میں ان نان فائلرز کے نام ہوں گے جن کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کردیئے جائیں گے۔
نان فائلرز کو نوٹس جاری ہونے کے بعد نام جاری کرنا قانونی تقاضا ہے۔
اس کے بعد بجلی/گیس کے کنکشن منقطع کرنے اور سموں کو بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
ایف بی آر کو بجلی کے بل نہ رکھنے والے نان فائلرز کے خلاف کارروائی کا چیلنج درپیش ہوگا۔
