Thursday, November 21, 2024, 8:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی، امریکا

غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی، امریکا

امریکا نے اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا نے اسرائیلی وزراء کی جانب سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کے بیان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور رہے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیلی وزراء کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں، کوئی دہشتگرد گروپ اب اسرائیل کیلئے خطرہ نہیں۔

 ملر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں لکھا، ’امریکا نے اسرائیلی وزراء سموٹریچ اور بین گویر کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مسترد کر دیا ہے۔ غزہ سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے‘۔

banner

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بربریت تھم نہیں سکی ہے اور غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

صہیونی افواج نے دیرالبلاح، مغازی، نوصائرت کیمپوں پر حملے کیے اور چوبیس گھنٹوں میں 207 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 22 ہزار 185 ہوگئی، جبکہ 57 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

غزہ کی ستر فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو جنوبی غزہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے اور رفح منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

حماس کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں جاری ہیں جن میں کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے اور متعدد گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہوگئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024