73
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یمن کے حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے بعد اہم آبی گزرگاہ کی سیکیورٹی پر گفتگو کے لیے بدھ کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نیٹ ایونز نے ایک بیان میں کہا کہ حوثیوں کے حملے بین الاقوامی تجارت اور سمندری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
ان حملوں کے جواب میں امریکی اور برطانوی فورسز نے فوجی کارروائیاں کی ہیں اور امریکہ کو جہاز رانی کے راستوں کی حفاظت کے لیے ملکوں کا ایک اتحاد قائم کرنے پر آمادہ کیا ہے۔