Tuesday, July 22, 2025, 6:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » موبائل فونز سیلولر ٹاورز کے بغیر کام کرینگے، ایلون مسک نے سیٹلائٹ چھوڑ دیئے

موبائل فونز سیلولر ٹاورز کے بغیر کام کرینگے، ایلون مسک نے سیٹلائٹ چھوڑ دیئے

فالکن 9 خلائی جہاز نے 2 جنوری کو اسٹار لنک کے چھ سیٹلائٹ لانچ کیے

by NWMNewsDesk
0 comment

دور دراز علاقوں میں سیلولر اور انٹرنیٹ رابطے کو بڑھانے کے لیے ایلون مسک کی اسپیس ایکس نے اسمارٹ فونز کو براہ راست زمین کے نچلے مدار میں گردش کرنے والے سیٹلائٹس سے جوڑنے کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔

کمپنی نے 2 جنوری کو فالکن 9 خلائی جہاز پر اسٹار لنک سیٹلائٹس کا ابتدائی سیٹ لانچ کیا تھا۔

سیٹلائٹس کو خاص طور پر غیر ترمیم شدہ اسمارٹ فونز سے براہ راست منسلک کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

21 میں سے مجموعی طور پر 6 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا گیا تھا۔

banner

یہ سیٹلائٹ ڈائریکٹ ٹو سیل صلاحیتیں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں، جس سے اسمارٹ فونز پر سیٹلائٹ براڈ بینڈ تک براہ راست رسائی کے امکانات پیدا ہوں گے۔

ایلون مسک کی اسپیس ایکس اس سال سیلولر آپریٹرز کے ساتھ شراکت داری میں خلا سے ٹیکسٹنگ کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور 2025 میں صوتی اور ڈیٹا کنکٹیویٹی کو قابل بنانے کے منصوبے کو مزید وسعت دے گی۔

امریکا میں اسپیس ایکس کے موبائل پارٹنر ٹی موبائل کے اسپیکٹرم کو ابتدائی ڈائریکٹ ٹو اسمارٹ فون ٹیسٹ کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ کمپنی نے آسٹریلیا، کینیڈا، چلی، جاپان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے موبائل آپریٹرز کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024