Monday, October 13, 2025, 9:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا میں مجرم نے سزا سنانے کے بعد خاتون جج پر بھری عدالت میں حملہ کر دیا

امریکا میں مجرم نے سزا سنانے کے بعد خاتون جج پر بھری عدالت میں حملہ کر دیا

مجرم نے سزاسنتے ہی جج کے اوپر چھلانگ لگا کر انہیں زخمی کر دیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست نیواڈا کی لاس ویگاس کے ریجنل جسٹس سینٹر میں مجرم کی جانب سے کمرہ عدالت میں موجود بینچ پر سے چھلانگ لگا کر خاتون جج کو زخمی کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنگین کیس میں ملوث ایک مجرم کو سزا سنائی جا رہی تھی کہ اچانک اس نے بینچ پر سے چھلانگ لگا کر خاتون جج کو زخمی کر دیا، عدالتی عملے کے مطابق ملزم کو اسی وقت گرفتار کر لیا گیا اور اب اسے نئے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

خاتون جج پر حملے کے بعد بھی مجرم نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معمولی بات پر قید کی سزا نہیں دینی چاہیے تھی اگر جج کیلئے مجھے جیل بھیجنا مناسب تھا تو پھر مجھے بھی وہی کرنا تھا جو میں نے کیا۔

banner

قبل ازیں سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر نے خاتون جج کو بتایا تھا کہ مجرم ڈیوبرا ریڈن اہل خانہ پر تشدد کا مرتکب پایا گیا ہے جس پر جج نے کہا تھا کہ ڈومیسٹک وائیلنس ناقابل برداشت ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024