Saturday, January 4, 2025, 8:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے صوبے خیبرپخونخوا میں پولیس پر ایک اور حملہ، 5 اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبرپخونخوا میں پولیس پر ایک اور حملہ، 5 اہلکار ہلاک

پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے شمالی صوبے خیبرپخونخوا کے علاقے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔

ریسکیو ٹیموں نےمقتولین کی لاشوں اورزخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا،اورنہ ہی کسی دہشت گروہ نے دھماکے کی ذمے داری قبول کی ہے

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024