47
سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کر دی ہے جس کے بعد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی نااہلی ختم ہوگئی ہے۔
خیال رہےکہ آرٹیکل 62 ون ایف کی شق کے تحت 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما پیپرز کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔
اسی طرح 15 دسمبر2017 کو اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی سپریم کورٹ کے ایک الگ بینچ نے اسی شق کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔
فیصلے کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین دونوں کو عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔