Saturday, October 19, 2024, 6:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انتخابی مہم میں جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگ گئے

انتخابی مہم میں جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگ گئے

اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بلآخر فوج واپس بلائی جائے : جوبائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کیرولینا میں امریکا کے صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران شرکا نے فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگادیئے۔

جوبائیڈن سیاہ فام ووٹرز سے چرچ میں خطاب کر رہے تھے کہ اس موقع پر بعض شرکا کھڑے ہوگئے اور فوری جنگ بندی کے نعرے لگائے جس پر جو بائیڈن نے مجمعے کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھتا ہوں۔

انہوں نے شرکا سے یہ بھی کہا کہ وہ اسرائیل سے بات کررہے ہیں کہ غزہ میں فوجیوں کی تعداد میں کمی اور بلآخر فوج واپس بلائی جائے۔

banner

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کو اگر بے گناہ فلسطینیوں کا واقعی دکھ ہے تو غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔

واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں،7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024