Sunday, July 20, 2025, 11:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مکی اور منی ماؤس دزنی کی ”قید” سے آزاد

مکی اور منی ماؤس دزنی کی ”قید” سے آزاد

ڈزنی اسٹوڈیو کو حاصل مکی ماؤس کے کاپی رائٹس ختم ہو گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کی زیادہ تر آبادی کے بچپن کے معروف کارٹون کردار مکی ماؤس کے دلدادہ افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کا کردار ایک ہی اسٹوڈیو ڈزنی کی ملکیت سے آزاد ہوگیا ہے

مشہور کارٹون سیریز ‘مکی ماؤس’ کے کریکٹر ‘مکی اینڈ منی’ 95 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد عوامی ملکیت بن گئے۔ ڈزنی اسٹوڈیو کو حاصل مکی ماؤس کے کاپی رائٹس ختم ہوتے ہی مذکورہ کردار کسی بھی کمپنی کی ملکیت نہیں رہے اب اور ہر کوئی اس کا ڈیزائن استعمال کر سکے گا۔

ڈزنی اسٹوڈیو نے اس کے مالکانہ حقوق کردار کے تخلیق ہونے کے فوری بعد حاصل کیے تھے، جس کے بعد اسٹوڈیو نے دوبارہ 1984 میں بھی اس کے رائٹس حاصل کیے تھے۔

اب اسٹوڈیو تیسری بار اس کے رائٹس خریدنے کا ارادہ رکھتا تھا مگر امریکی سیاسی جماعت ریپلیکن کے سینیٹرز نے کاپی رائٹس دفتر کو ڈزنی کو مزید مدت کے لیے رائٹس دینے کی مخالفت کردی تھی۔

banner

تقریباً ایک صدی سے بچوں اور متعدد بڑوں کے دلوں پر راج کرنے والے مکی ماؤس کی پہلی فلم ‘اسٹیمبوٹ ویلی’ تھی جبکہ 1978 میں مکی ماؤس کو واک آف فیم میں شامل ہونے کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

مکی ماؤس کے ساتھ ہمیشہ منی ماؤس کا کردار بھی سب کے دلوں میں اپنی جگہ بناتا نظر آیا اور بچوں کے پسندیدہ کارٹون کی فہرست میں یہ کئی سالوں سے شامل ہے۔

عوامی ڈومین میں داخل ہونے کے بعدکارٹون کریکٹر مکی اور منی ماؤس عوامی ملکیت ہوگئے کیوں کہ کارٹون کریکٹر کے لیے امریکا کا کاپی رائٹ سال 2023 کے اختتام کے ساتھ ہی ختم ہوگیا ہے۔

ڈزنی انٹرنیشنل کے کاپی رائٹ ختم ہونے کے بعد تخلیق کاروں کے لیے مکی ماؤس کے کردار کو پچھلے کاموں، نئے کاموں اور ری میک میں استعمال کرنے کا راستہ کھل جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024