Friday, October 18, 2024, 10:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب نے اپنے ائیربیس پر غیر ملکی افواج کی موجودگی کی تردید کردی

سعودی عرب نے اپنے ائیربیس پر غیر ملکی افواج کی موجودگی کی تردید کردی

کنگ فہد ائیربیس پر غیرملکی افواج کی موجودگی کی افواہیں درست نہیں ہیں : سعودی وزارت دفاع

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب نے اپنے ائیربیس پر غیر ملکی افواج کی موجودگی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

سعودی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طائف میں کنگ فہد ائیربیس پر غیرملکی افواج کی موجودگی کی افواہیں درست نہیں ہیں۔

حوثیوں پر امریکی اور برطانوی افواج کے حملوں سے قبل یہ افواہ پھیلائی گئی تھی۔

سعودی عرب، یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔

banner

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف بمباری شروع کردی تھی۔

لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی ہے، حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024