Saturday, April 19, 2025, 7:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلوچستان میں حملے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں: پاکستان کا ایران سے شدید احتجاج

بلوچستان میں حملے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں: پاکستان کا ایران سے شدید احتجاج

ایران کے حملے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی ہیں، پاکستان

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

گزشتہ روز ایران کی جانب سے بلوچستان میں فضائی حملے پر پاکستان نے ایران میں شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اس کے بعد ایرانی ناظم الامور کو بھی وزارت خارجہ میں طلب کر کے واضح کیا ہے کہ حملے کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی ہیں، پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ یہ تشویشناک بات ہے کہ غیر قانونی عمل پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز کے موجود ہونے کے باوجود ہوا، پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ دہشتگردی خطے کے تمام ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے جس کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔

banner

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں اور یہ دو طرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں اور اس فضائی حملے کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں فضائی حملہ کرنے کے بعد ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حدود میں کالعدم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024