امریکہ نے ایران کی جانب سے پاکستان میں حدود میں ہونے والے حملوں پر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران نے تین ہمسایہ ممالک کی خود مختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی، ایران خطےمیں دہشت گردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا دعویدار ہے، ایران کی وجہ سے ہی امریکا عراق میں موجود ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ چین نے بھی ایران اور پاکستان سے علاقائی استحکام برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی گئی تھی۔
منگل کو ایرانی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے۔
ایرانی سکیورٹی فورسز کے ڈرون اور میزائل حملوں میں دو بچیاں ہلاک اور 3 زخمی ہوئی تھیں۔