54
وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی نہیں چاہتے اس سلسلے میں ہم تعاون کے لیے تیار ہیں۔
سرکاری دورے پر اردن میں موجود ترک وزیر خارجہ نے عمان میں اردنی ہم منصب ایمن الصفدی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔
اس موقع پر خاقان فیدان نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی و ایرانی ہم منصوبوں سے رابطہ کرتے ہوئے خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے سے گریز اور اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی لانے کا اظہار کیا ہے جس پر ہم نےترکیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔