Tuesday, July 22, 2025, 12:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی ریاست گجرات میں کشتی ڈوب گئی،14 بچے ہلاک

بھارتی ریاست گجرات میں کشتی ڈوب گئی،14 بچے ہلاک

کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست گجرات میں اسکول کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی جس میں 14 بچے اور دو اساتذہ ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، بچوں کے عمریں 7 تا 13 سال کے درمیان تھی جبکہ 11 لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے تاہم بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس میں صرف 16 افراد ہی بیٹھ سکتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ریاست گجرات کے شہر ودودرہ کے مضافات میں موجود ہارنی جھیل میں پیش آیا جہاں گجرات کے شہر پانی گیٹ میں واقع اسکول کے بچے پکنک منانے آئے تھے۔

banner

اس واقعہ کے بعد گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندرا پٹیل جائے حادثے پر پہنچے اورامدادی آپریشن کی نگرانی کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024