شمالی کوریا نے اپنے دارالحکومت میں ایک اہم یادگار کو منہدم کر دیا ہے جو جنوبی کوریا کے ساتھ دوبارہ ایک ہونے کے ہدف کی علامت تھی،
کم جونگ ان نے گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کو “بنیادی دشمن” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتحاد اب ممکن نہیں۔
سرکاری میڈیا نے بتایا کہ کم جونگ ان نے 15 جنوری کو سپریم پیپلز اسمبلی میں ایک تقریر کے دران اس یادگار کو “آنکھوں کی چبھن” قرار دیا تھا۔
شمالی کوریا کی جانب سے ہتھیاروں کے تجربے کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکی فوجوں کی جانب سے فوجی مشقوں میں شدت آنے کے بعد جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
شمالی کوریا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر جنوبی کوریا اور امریکی افواج نے حملہ کیا تو وہ جنوبی کوریا کو “مٹا دے گا”۔ پچھلے سال کے آخر میں، شمالی کوریا نے اعلان کیا کہ 2018 میں جنوبی کے ساتھ دستخط کیے گئے ایک اہم معاہدے کو مزید برقرار نہیں رکھا گیا جس کا مقصد فوجی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔