Sunday, December 22, 2024, 9:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وفاقی وزارت تعلیم کے تحت تعلیم كے عالمی دن پر اسلام آباد میں پروقار تقریب سجائی گئی

وفاقی وزارت تعلیم کے تحت تعلیم كے عالمی دن پر اسلام آباد میں پروقار تقریب سجائی گئی

اعلیٰ تعلیم کی شرح کو بڑھانے کے لئے آن لائن تعلیم کو فروغ دیا جائے: صدر پاكستان

by NWMNewsDesk
0 comment

وزارت وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت كے زیر اہتمام تعلیم كے عالمی دن پر لرننگ فار پیس كے عنوان سے مركزی تقریب نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد كی گئی

صدر پاكستان ڈاكٹر عارف علوی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شركت كی۔

تقریب سے خطاب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 کروڑ 62 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے متعلق حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہ کہ ان بچوں کو اسکولوں میں لانے کے لئے ”تعلیمی ایمرجنسی“ لگائی جائے اور مزید تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ڈبل شفٹ، ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام اور مساجد کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے،مساجد میں تعلیم دینے کے لئے نئے گریجوایٹس اور انٹرمیڈیٹ بچے اور بچیوں کی خدمات حاصل کیں جائیں، اعلیٰ تعلیم کی شرح کو بڑھانے کے لئے آن لائن تعلیم کو فروغ دیا جائے

banner

اس موقع پر نیشنل انڈومنٹ اسكالر شپ فار ٹیلنٹ نسٹ كی جانب سے خصوصی اسٹال سجایا گیا جس میں طلبہ كو تعلیمی وظائف اور معلومات فراہم كی گئیں۔

نسٹ مختلف شعبہ جات میں غریب اور مستحق بچوں كو میرٹ كی بنیاد پر تعلیمی وظائف فراہم كرتا ہے ۔ادارے کی جانب سے اب تک 6 ہزار سے زائد طلبہ ڈگری لیول ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں وظائف سے مستفید ہو چكے ہیں۔

بیسک ایجوكیشن كمیونٹی اسكولز كے بچوں نے تقریب میں ٹیبلوز پیش بھی كئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024