104
مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کی آواز سے مشابہہ ایک ریکارڈڈ فون کال نے ووٹروں کو منگل کے پرائمری انتخابات ووٹ ڈالنے کے لیے آنے روکا۔
پیغام میں بائیڈن جیسی آواز یہ کہتی ہوئی بھی سنائی دیتی ہے کہ اس منگل کو ووٹ دینا، ریپبلیکنز کو ڈونلڈٹرمپ کو دوبارہ منتخب ہونے کے قابل بنانا ہے۔ آپ کے ووٹ سے نومبر میں فرق پڑے گا، اس منگل کو نہیں۔
اٹارنی جنرل جان فارمیلا نے بتایا کہ اتوار کے روز ایک ریکارڈ شدہ پیغام متعدد ووٹروں کو بھیجا گیا تھا جو بظاہر ووٹنگ میں خلل ڈالنے اور اس میں شرکت محدود کرنےکی غیر قانونی کوشش تھی۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کال کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
