سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لئے چوتھی بار نامزد کیا گیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی رکن کلاڈیا ٹینی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابراہام اکارڈ پر دستخطوں میں اہم کردار ادا کرنے پر امن کے نوبل انعام کے حق دار ہیں ، اس معاہدے کا مقصد متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔
امریکی رکن کانگرس کلاڈیا ٹینی پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لئے نامزد کر چکی ہیں۔
ستمبر 2020 میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے واشنگٹن میں دستاویزات پر دستخط کئے تھے، سہ فریقی معاہدے کو مغرب میں ابراہام اکارڈ سے موسوم کیا گیا تھا ۔اس سے قبل عرب ممالک میں صرف مصر اور اردن کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم تھے۔