مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سوات والے کیسے ایک شخص کے جھانسے میں آگئے؟ آپ نے تبدیلی کیلئے پرانا پاکستان تباہ کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات والو نوازشریف آپ سے پیار کرتا ہے، نوازشریف کو سوات والوں کی حالت پر ترس بھی آتا ہے، اس نے آپ سے 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کسی کو 50 لاکھ گھروں میں سے ایک گھر ملا ہو تو ہاتھ کھڑا کریں؟ آؤ بتاؤ بھائی عوام سے جھوٹے وعدے کیوں کئے تھے۔
اللہ کے فضل و کرم سے نوازشریف آپکی خدمت کررہا تھا تو آپ نے ایسے بندے کو آنے کی اجازت کیوں دی جس نے پاکستان کو اجاڑ دیا ہے ، نوازشریف کے زمانے میں جس کو 1 ہزار کا بل آتا تھا آج 20،20 ہزار بل آتا ہے
قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف#پاکستان_کو_نواز_دو#نواز_کا_سوات pic.twitter.com/xUZWeF5mQ4
— PMLN (@pmln_org) February 1, 2024
نوازشریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے لوگ تو بہت سادہ اور سیدھے سادھے ہیں، ان کو دھوکہ دیتے ہوئے آپ کو شرم نہیں آئی؟ آپ نے ان کے جذبات سے کھیلا، آپ نے یہاں ون بلین ٹری پراجیکٹ کا وعدہ کیا تھا، پورا راستہ دیکھتا آیا ہوں ون بلین ٹری کہاں ہے؟ مجھے کہیں بھی ون بلین ٹری نظر نہیں آیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نے مزید کہا کہ یہ بندہ خیبرپختونخوا سے باقی صوبوں میں ایکسپورٹ ہوا ہے، ایسے بندے کو کیوں اجازت دی جس نے آج پاکستان کو اجاڑ دیا ہے، ہمارے زمانے میں 25 روپے کی 5 روٹیاں ملتی تھیں، آج 25 روپے میں ایک روٹی ملتی ہے، نوازشریف کے زمانے میں ماہانہ 1ہزار کا بل آتا تھا، آج 20ہزار کا آتا ہے۔