Wednesday, April 23, 2025, 2:17 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شام میں اسرائیلی حملے جاری، ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے افسروں کو واپس بلا لیا

شام میں اسرائیلی حملے جاری، ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے افسروں کو واپس بلا لیا

پاسداران انقلاب کو شام میں اسرائیلی حملوں کے دوران سینئر عہدیدار جنرل سید رضی موسوی کی ہلاکت کا نقصان برداشت کرنا پڑا

by NWMNewsDesk
0 comment

شام میں اسرائیل کے شدید اور مسلسل حملوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کور نے شام میں تعینات سینئر افسروں کو واپس بلا لیا ہے۔

سینئر ایرانی کمانڈرز نے اسرائیل کے حالیہ حملوں کے دوران اپنے درجنوں افسروں کو واپس تہران بلا لیا ہے تاکہ شام میں ایرانی افسروں کی موجودگی کم نظر آسکے، البتہ ان ذرائع نے واپس جانے والے پاسداران افسروں کی متعین تعداد کا ذکر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاسداران انقلاب کو شام میں اسرائیلی حملوں کے دوران ایک انتہائی سینئر عہدیدار جنرل سید رضی موسوی کی ہلاکت کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ گزشتہ 11 برس کے دوران یہ پاسداران انقلاب کے سب سے سینئر افسر کی شام میں ہلاکت تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے سال دسمبر سے اسرائیلی فوج نے شام میں بمباری کر کے نصف درجن سے زیادہ پاسداران ممبرز کو ہلاک کیا ہے، ان میں انٹیلیجنس کے شعبہ سے وابستہ ایک اعلیٰ جرنیل بھی شامل تھے۔

banner

بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے ایران شام سے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا چونکہ شام خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کے حوالے سے ایک انتہائی اہم جگہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024