Friday, October 18, 2024, 2:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عدت میں نکاح کا کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی

عدت میں نکاح کا کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی

اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے: بیرسٹر گوہر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کے کیس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 496 کے تحت سات، سات سال قید اور پانچ، پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے فیصلے کے مطابق 39 روز میں عدت پوری ہونے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ججمنٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ سپریم کورٹ فیصلے کا اطلاق اس کیس میں نہیں ہوتا۔‘

عدت میں نکاح کیس میں ایک شکایت کنندہ اور تین گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور ان پر جرح کی گئی۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد دو روز میں طویل سماعتوں میں بیانات اور جرح کا عمل مکمل کیا گیا۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’جج نے زبانی فیصلہ سنایا ہے ابھی تحریری فیصلہ موجود نہیں ہے۔‘

banner

انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

اس سے قبل جمعے کی شب اڈیالہ جیل میں 13 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والی سماعت کے اختتام کے بعد سول جج قدرت اللہ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024