Thursday, September 19, 2024, 5:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » استنبول میں عدالت کے باہر دہشت گردی کی کوشش ناکام

استنبول میں عدالت کے باہر دہشت گردی کی کوشش ناکام

چوکی پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ کا دل کہلانے والے استنبول میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے حملہ آوروں کو مارڈالا۔

منگل کی صبح ہونے والے اس واقعے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں تین پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

ترک حکام نے حملے کا الزام بائیں بازو کے مسلح گروپ ریوولیوشنری پیپلز لبریشن پارٹی پر عائد کیا ہے۔

ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایکس پر کہا کہ شوٹروں نے استنبول میں کیگلیان عدالت کے قریب ایک چوکی پر فائرنگ کی ، جوابی کارروائی میں خاتون اور مرد دہشت گرد مارے گئے۔

banner

واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والی فوٹیج میں عدالت کے داخلی دروازے پر پولیس کی بھاری نفری کو دکھایا گیا ہے، داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔ وزیر انصاف یلماز ٹنک نے کہا کہ استغاثہ نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024