Thursday, September 19, 2024, 12:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثیوں نے ایران جانے والے کارگوشپ پر بھی حملہ کر دیا

حوثیوں نے ایران جانے والے کارگوشپ پر بھی حملہ کر دیا

نونان کی ملکیت والا جہاز مکئی لے کر برازیل سے ایران جا رہا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اطلاع دی ہے کہ حوثیوں نے یمن میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے ایک کارگو جہاز پر دو میزائل داغے۔

منگل کے روز امریکی کمانڈ نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں بتایا کہ یونان کی ملکیت والا جہاز “اسٹار آئرس” مکئی لے کر برازیل سے ایران میں امام خمینی بندرگاہ کی طرف جا رہا تھا۔

سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ “جہاز کو معمولی نقصان کی اطلاع ملی، لیکن اس کے عملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور اس نے اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھا۔”

banner

حوثی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یمن میں امریکی برطانوی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔

یادرہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے حوثیوں نے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں اور دھماکہ خیز ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر 33 سے زائد حملے کیے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024