Sunday, December 22, 2024, 8:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں پینٹ فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک

بھارت میں پینٹ فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک

فیکٹری میں دھماکہ ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں رنگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے اور عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے شمالی علاقے علی پور میں قائم پینٹ کی فیکٹری میں شام کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام نے بتایا کہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جس پر قابو پانے کیلئے 4 گھنٹے لگے جبکہ دھماکے کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت بھی زمین بوس ہوگئی۔

حکام کے مطابق عمارت گرنے سے فیکٹری میں موجود مزدور ملبے تلے دب گئے جبکہ دھماکے کی شدت سے لگنے والی آگ نے قریبی گھروں اور دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

banner

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ ابھی واضح طور پر سامنے نہیں آئی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024