104
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران اسرائیل کے لیے پڑوسی عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو ‘نارملائز’ کرنے کے لیے بہترین موقع ہوگا۔
انہوں نے اس امر کا اظہار ہفتے کے روز میونخ میں سکیورٹی کانفرنس میں پینل ڈسکشن میں شریک گفتگو کے دوران کیا
بلنکن نے کہا اسی صورت میں امن کی یقین دہانی ہو گی اور اسرائیل زیادہ محفوظ رہ سکے گا۔
ان کا کہنا تھا میں سمجھتا ہوں کہ مسئلہ فلسطین کا حل اس وقت جس قدر ضروری ہے وہ ماضی سے کہیں زیادہ ہے کہ اسی کی بدولت اسرائیلی سلامتی یقینی بنے گی۔’
