101
ایران کے صوبے کرمان میں 30 سالہ مسلح شخص نے گھریلو تنازع کے باعث فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی سمیت 12 رشتہ داروں کو قتل کر دیا۔
محکمہ انصاف کے سربراہ ابراہیم حمیدی نے بتایا کہ ایرانی صوبے کرمان کے جنوب مشرقی گاؤں میں گھریلو تنازع کی وجہ سے حملہ آور نے اپنے والد، بھائی اور دیگر رشتہ داروں پر فائرنگ کی۔
حملہ آور نے کلاشنکوف کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کو ہلاک کیا، حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
