Monday, November 4, 2024, 1:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ کی نئی حکومت نے روزگار کے حوالے سے اہم اصلاحات کا آغاز کر دیا

برطانیہ کی نئی حکومت نے روزگار کے حوالے سے اہم اصلاحات کا آغاز کر دیا

بل میں انتخابات سے پہلے کے اہم وعدے روزگار بل شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کی نئی لیبر حکومت جمعرات کو روزگار کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرے گی اور مزدوروں کے حقوق کے لیے اہم اصلاحات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم اٹھائے گی۔

لیبر پارٹی کی عام انتخابات میں جیت کے بعد کیئر اسٹارمر کے وزیراعظم بننے کے تقریباً 100 دن بعد حکومت کی جانب سے روزگار کی قانون سازی میں مجوزہ تبدیلی سامنے آئے گی۔

بل میں انتخابات سے پہلے کے اہم وعدے شامل ہیں، بشمول ’زیرو آور‘ معاہدوں پر پابندی، بیمار اور زچگی کی تنخواہ میں بہتری اور ایسے اقدامات جن کا مقصد مالکان کے لیے عملے کو نکالنا مشکل بنانا ہے۔

اسٹارمر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ’حکومت برطانوی عوام کے ساتھ کارکنوں کے حقوق کی سب سے بڑی اپ گریڈیشن کے اپنے وعدے کو پورا کرے گی۔

banner

جولائی کے اوائل میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد سے لیبر پارٹی نے تنخواہ پر سرکاری اور نجی شعبے کے کارکنوں کی طرف سے کی گئی ہڑتالوں کو ختم کرنے کے لیے تیزی سے کام کیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایمپلائمنٹ رائٹس بل ادائیگی کو یقینی بنائے گا، یہ کاروبار کے ساتھ ایک نئی شراکت داری قائم کرے گا اور ان خوفناک صنعتی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دے گا جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں ہماری معیشت اور ہمارے این ایچ ایس مالی بوجھ آیا۔

مرکزی اپوزیشن کنزرویٹو نے متنبہ کیا ہے کہ یہ تجاویز کاروبار کو محدود کرنے والے ’فرانسیسی طرز کے یونین قوانین‘ کے برابر ہیں۔

یہ بل 30 اکتوبر کو لیبر کے پہلے بجٹ سے پہلے سامنے آیا ہے جب وزیر خزانہ ریچل ریوز سے ٹیکس میں اضافے کا بڑے پیمانے پر اعلان متوقع ہے۔

لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ سخت اقدامات کی ضرورت ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ ٹوریز نے 29 ارب ڈالر کا مالیاتی خسارہ چھوڑا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024