Saturday, January 18, 2025, 6:59 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں 37 قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

امریکہ میں 37 قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

صدارتی اعلان کے بعد سزائے موت کے منتظر وفاقی قیدیوں کی تعداد 3 رہ گئی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے سزائے موت کے 37 قیدیوں کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی۔

صدر جو بائیڈن نے 37 وفاقی قیدیوں کی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کی

صدارتی اعلان کے بعد سزائے موت کے منتظر وفاقی قیدیوں کی تعداد 3 رہ گئی۔

صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں میری انتظامیہ کی جانب سے وفاقی پھانسیوں پر عائد پابندی سے مطابقت رکھتی ہیں۔

banner

بائیڈن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور اجتماعی قتل کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق بوسٹن میراتھون بم حملہ 2013 کے مجرم جوہر سرنیف کی سزائے موت برقرار ہے۔

اس کے علاوہ ساؤتھ کیرولینا میں سیاہ فام چرچ پر حملے کے مجرم ڈائیلان روف کی سزائےموت بھی برقرار رکھی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پٹسبرگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے کے مجرم رابرٹ بوورز کی سزائے موت بھی برقرار ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024