Monday, December 23, 2024, 2:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آبنائے تائیوان پر امریکی طیارے کی پرواز، چین کی شدید مذمت

آبنائے تائیوان پر امریکی طیارے کی پرواز، چین کی شدید مذمت

نگرانی کے لیے چینی بحری اور فضائی فورسز تعینات

by NWMNewsDesk
0 comment

چین کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے حساس علاقے آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی بحریہ کے ایک گشتی طیارے کی نگرانی کے لیے بحری اور فضائی فورسز کو تعینات کر دیا ہے۔

چین نے اس پرواز کے ذریعے بین الاقوامی کمیونٹی کو گمراہ کرنے کی امریکی کوشش کی مذمت بھی کی۔

چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بارے میں امریکی بیانات، قانونی اصولوں کو مسخ، رائے عامہ کو متذبذب اور بین الاقوامی ثاثر کو گمراہ کرتے ہیں۔

امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے نے کہا ہے کہ سمندری علاقے پر گشت کرنے والے ایک P-8A پوسیڈان طیارے نے آبنائے کے اوپر سے بین الاقوامی فضا میں پرواز کی ہے۔

banner

بحریہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پرواز انڈوپیسیفک علاقے کو آزاد اور کھلا رکھنے کے امریکی عزم کا اظہار ہے۔

بیان کے مطابق آبنائے تائیوان میں امریکہ کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون کے مطابق ہیں اور وہ تمام اقوام کے بحری حقوق اور آزادیوں کی حمایت کرتا ہے۔

مہینے میں لگ بھگ ایک مرتبہ، امریکی بحریہ کے جہاز آبنائے تائیوان سے گزرتے ہیں یا اس کے طیارے اس آبی گزرگاہ پر سے پرواز کرتے ہیں، جس پر بیجنگ ہمیشہ برہمی کا اظہار کرتا ہے۔

یہ آبی گزرگاہ تائیوان کو چین سے الگ کرتی ہے۔ تائیوان میں جمہوری حکومت قائم ہے۔

چین تائیوان کے جزیرے پر اپنی ملکیت کا دعویدار ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ آبنائے اس کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔علاقے پر گشت کرنے والے ایک P-8A پوسیڈان طیارے نے آبنائے کے اوپر سے بین الاقوامی فضا میں پرواز کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024