Friday, April 18, 2025, 9:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بلوچستان میں 20 کان کنوں کا قتل

بلوچستان میں 20 کان کنوں کا قتل

مقتولین میں سے تین کا تعلق افغانستان ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ حملوں اور دستی بموں سے حملہ کیا

اس واقعے میں اب تک 20 کان کنوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

مقتولین میں سے تین کا تعلق افغانستان جبکہ باقیوں کا تعلق بلوچستان کے پشتون اکثریتی اضلاع ژوب ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، پشین، موسیٰ خیل اور کوئٹہ سے تھا۔

banner

دکی سٹی کی پولیس کے ایس ایچ او ہمایوں خان ناصر نے بتایا ہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب دکی شہر سے کچھ فاصلے پر کوئلے کی کانوں میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ 30 سے 40 مسلح حملہ آوروں نے دکی شہر سے تقریباً آٹھ سے دس کلومیٹر دور جنید کول کمپنی ایریا میں کوئلہ کانوں میں کام کرنےوالے مزدوروں کے رہائشی کوارٹرز پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے پہلے کوئلے کی کان پر راکٹوں اور دستی بموں سے حملہ کیا اور بعد ازاں شدید فائرنگ کی۔

اس حملے میں متعدد کان کن نشانہ بنے ہیں کئی مزدور تو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ رات گئے مسلح افراد اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے حملہ آوروں کو پہنچنے والے کسی قسم کے نقصان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

پولیس افسر کے مطابق حملے کے وقت زیادہ تر کانکن رات کو کان سے باہر نکل کر اپنے کچے کمروں میں سو رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ٹولیوں کی شکل میں مختلف رہائشی کوارٹرز جاکر مزدوروں کو اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا۔

ایس پی کے مطابق کوئلہ کانوں کی سکیورٹی پر مامور نجی محافظوں نے کچھ دیر مزاحمت کی لیکن حملہ آوروں کے پاس جدید اسلحہ، راکٹ اور دستی بم تھے جس کی وجہ سے وہ غالب آ گئے

دکی میں کان کنوں پر حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی۔

دکی بلوچستان کا ایک چھوٹا ضلع ہے۔ یہ علاقہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر سے لگ بھگ 225 کلومیٹر دور ہے جہاں کوئلے کی کانیں ہیں۔ ان کانوں سے کوئلہ نکالنا مقامی آبادی کے معاش کا بڑا ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024