Saturday, March 22, 2025, 2:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کا 2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کیلیےٹاسک فورس کا اعلان

امریکہ کا 2026 فیفا ورلڈ کپ کی تیاری کیلیےٹاسک فورس کا اعلان

ٹورنامنٹ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔

فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔

صدر ٹرمپ اس ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نائب سربراہ ہوں گے۔

banner

یہ ٹیم وفاقی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق فیفا 2026 ورلڈ کپ کے دوران 100 ملین سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے اور اس کے فائنل میں تقریبا 2 بلین سے زائد سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ اس ایونٹ کے دوران دو لاکھ نوکریاں بھی پیدا ہوں گی۔

فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹاسک فورس ٹورنامنٹ کی کامیابی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بڑا لاجسٹک چیلنج ہے جس کا موازنہ روزانہ کئی سپر باؤلز کے انعقاد سے کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ 2028 میں کیلیفورنیا میں ہونے والے سمر اولمپکس کی میزبانی بھی کرے گا جو کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اور اہم ایونٹ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024