Sunday, December 22, 2024, 5:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد مردہ قرار

یونان کشتی حادثے میں لاپتہ افراد مردہ قرار

واقعے میں ہلاک و لاپتہ ہونے والے بیشتر تارکینِ وطن کا تعلق پاکستان سے ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

یونان کے کوسٹ گارڈز نے تارکینِ وطن کی تلاش کے لیے سمندر میں کیا جانے والا ریسکیو آپریشن ختم کر دیا ہے اور کہا ہے کہ لاپتا افراد کو اب مردہ تصور کیا جائے۔

یونان کے قریب 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی شب کشتی الٹنے کے واقعے میں ہلاک و لاپتہ ہونے والے بیشتر تارکینِ وطن کا تعلق پاکستان سے ہے۔

یونان میں پاکستان کے سفارت خانے سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے کیوں کہ اب سمندر میں موجود کسی شخص کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں۔

کشتی حادثے میں جان گنوا دینے والے افراد کی مجموعی تعداد کے حتمی اعداد و شمار تو سامنے نہیں آسکے۔

banner

زندہ بچ جانے والے افراد کے بیانات کی روشنی میں مرنے والوں کی تعداد 35 سے 40 تک ہو سکتی ہے۔

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے حال ہی میں اُن پانچ پاکستانیوں کے مرنے کی تصدیق کی تھی جن کی لاشیں سمندر سے نکالی گئیں۔ البتہ 47 زندہ بچ جانے والے افراد کی فہرست بھی جاری کی گئی لیکن جو افراد لاپتہ ہیں اس بارے کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024