Wednesday, February 5, 2025, 9:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حوثیوں کا ایک ہفتے میں اسرائیل پر تیسرا بیلسٹک میزائل حملہ

حوثیوں کا ایک ہفتے میں اسرائیل پر تیسرا بیلسٹک میزائل حملہ

سائرن بجنے کے بعد بھگدڑ مچنے سے 25 اسرائیلی زخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن کے حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی حکام کا بتانا ہے کہ حوثیوں نے وسطی اسرائیل کے شہروں کی جانب بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جسے اسرائیلی دفاعی نظام نے گرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق میزائل کے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے کے بعد سائرن بجنے لگے جس کے بعد لوگ جان بچانے کے لیے زیرزمین بنکرز کی جانب بھاگے اور اس دوران بھگدڑ مچ گئی۔

حکام کے مطابق حملے سے بچنے کی کوشش میں 24 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

banner

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024