پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے ہوائی اڈے قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یو اے ای کے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کا معاہدے طے پاگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی اور کراؤن گروپ آف کمپنیز کے سینئر عہدیدار کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
معاہدے کے تحت قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود مجیسٹک لاونج اور اسکائی مجیسٹک لاونج یو اے ای کے مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اس معاہدے کے تحت یہ خدمات 24/7 دستیاب ہوں گی اور اس میں تازہ ترین کھانے پینے کی اشیاء، انٹرنیٹ، اور دیگر ضروری سہولتیں بھی شامل ہوں گی۔
اس کے علاوہ، یو اے ای کے قونصل خانے کی سفارشات کی بنیاد پر پروٹوکول خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے اور یو اے ای کے شہریوں کو ایک شاندار سفر کے تجربے فراہم کرنے کا مقصد ہے۔