Thursday, December 26, 2024, 9:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان کے ساتھ بارڈر علاقوں میں آپریشن کیا؛ پاکستان کا اعتراف

افغانستان کے ساتھ بارڈر علاقوں میں آپریشن کیا؛ پاکستان کا اعتراف

بارڈر ایریا میں یہ آپریشنز انٹیلیجنس اطلاعات اور ثبوتوں کی بنیادوں پر کئے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان نے گزشتہ روز افغانستان کے سرحڈی علاقوں میں فضائی کارروائی کا اعتراف کرلیا۔

افغانستان میں ایئر اسٹرائیکس کے سوال پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے لوگوں کی سکیورٹی کیلئے پُرعزم ہے، بارڈر کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز آپریشن کئے گئے ہیں اور بارڈر ایریا میں یہ آپریشنز انٹیلیجنس اطلاعات اور ثبوتوں کی بنیادوں پر کئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کا ان کارروائیوں کا مقصد پاکستانی شہریوں کو ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں سے بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ گزشتہ دنوں سے ہی رابطے میں ہے اور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اس وقت کابل میں موجود ہے، صادق خان نے افغان وزیر داخلہ ، وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی ہے اور ملاقاتوں میں سکیورٹی صورتحال ، بارڈر مینجمنٹ اور تجارت پر بات چیت کی گئی۔

banner

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری اور سالمیت کی عزت کرتا ہے، ہم نے ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری پر توجہ دی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور سرحد پار دہشت گردی کے باوجود ہم افغانستان سے رابطے میں ہیں، پاکستان اور افغانستان سکیورٹی، بارڈر مینجمنٹ، تجارت اور دیگر معاملات پر بات چیت کیلئے رابطہ میں رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024