Monday, November 4, 2024, 1:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ نے ایران کے شعبہ توانائی پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے ایران کے شعبہ توانائی پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

ایران کے مالی وسائل میں رکاوٹ پیدا کرنے میں مدد ملے گی ؛ جیک سولیون

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے ردعمل میں ایران کے توانائی کے شعبے پر مزید پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

جمعے کو امریکہ نے ایرانی تیل کے حصول اور اس کی نقل و حمل میں ملوث جہازوں کے بیڑے سمیت عرب امارات، لائبیریا، ہانگ کانگ اور دیگر ممالک سے وابستہ کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سرینام، انڈیا، ملائیشیا اور ہانگ کانگ میں موجود کمپنیوں کے نیٹ ورک پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں جو مبینہ طور پر ایران سے پیٹرولیم اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل اور فروخت کے انتظامات کرتی ہیں۔

امریکی قانون ایرانی توانائی کے شعبے اور ایرانی تیل خریدنے اور ترسیل کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

banner

امریکہ قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں سے ایران کے مالی وسائل میں رکاوٹ پیدا کرنے میں مدد ملے گی جو میزائل پروگراموں کی حمایت سمیت امریکہ، اس کے اتحادیوں اور شراکت داروں کو خطرہ پہنچانے کی غرض سے دہشت گردوں کی مدد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024