Thursday, December 26, 2024, 8:49 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کا اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ

ایران کا اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ

ایران کا سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے اعتراف پر ایران نے جوابی کارروائی کا عندیہ دےدیا۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے۔

خط میں ایرانی سفیر نے کہا اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کو سنگین جرم کیا اور اس گھناؤنے جرم کی باضابطہ ذمہ داری قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

banner

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیردفاع نے گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا باضابطہ اعتراف کیا تھا۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اس سال جولائی میں اس وقت ہلاک کیا گیا تھا جب وہ ایران میں صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران گئے تھے مگر اسرائیل نے اس حملے کا باقائدہ اعتراف نہیں کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024